پنجاب حکومت کا راجن پور اور تونسہ میں دہشتگردی کیخلاف سرجیکل آپریشن کرانے کا فیصلہ

جمعرات 18 فروری 2016 09:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2016ء) پنجاب حکومت نے سرحدی علاقوں راجن پور اور تونسہ کے علاقے میں دہشتگردی کیخلاف سرجیکل آپریشن کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرحدی علاقوں راجن پور اور تونسہ میں دہشتگردی کیخلاف حساس اداروں کے خفیہ معلومات کی بنیاد پر سرجیکل آپریشن کی منصوبہ بندی کو ختمی شکل دیدی گئی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ راجن پور اور تونسہ کے بعد تمام سرحدی علاقوں میں باری باری آپریشن جاری رکھا جائے گا واضح رہے کہ جنوبی پنجاب میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی ہیڈ کوارٹر کے علاوہ سرگرمیوں کی موجودگی پر ملک کے بیشتر سیاسی جماعتو ں نے تشویش کا اظہار کیا ہے

متعلقہ عنوان :