کمانڈر سوئی سدرن کمانڈ سے افغان نیشنل آرمی کے وفد کی کوئٹہ میں ملاقات،باہمی دلچسپی بالخصوص پاک افغان سرحد کے سکیورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ، سکیورٹی اقدامات کو مزید موثر بنانے کیلئے مربوط رابطے قائم کرنے پر اتفاق

جمعرات 18 فروری 2016 09:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2016ء)کمانڈر سوئی سدرن کمانڈ سے افغان نیشنل آرمی کے 9 رکنی وفد نے کوئٹہ ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی ہے ،میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان نیشنل آرمی لیفٹیننٹ جنرل محدممنن فقیرکی قیادت میں 9 رکنی وفد نے سوئی سدرن ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور وہاں سوئی سدرن کمانڈ سے ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور‘ خاص طور پر پاک افغان سرحد کے سکیورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کی ہوا ،اس موقع پر فریقین میں سکیورٹی اقدامات کو مزید موثر بنانے کیلئے مربوط رابطے قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ افغان وفد نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے ۔