سانحہ نکیال ،خورشید شاہ نے حکومت کی جانب سے ثالثی کی پیشکش قبول کرلی، حالات کی بہتری کیلئے کردارادا کرنے کو تیار ہوں ، جب حکومت رابطہ کرے گی بات آگے بڑھے گی ،اپوزیشن لیڈر کی گفتگو

بدھ 17 فروری 2016 08:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2016ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے سانحہ نکیال پر حکومت کی جانب سے ثالثی کی پیشکش قبول کرلی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات کی بہتری کیلئے کردارادا کرنے کو تیار ہوں ، جب حکومت رابطہ کرے گی بات آگے بڑھے گی ۔

(جاری ہے)

کشمیر میں وفاق کی مداخلت کشمیر کا ز کو نقصان پہنچا رہی ہے کشمیر میں قتل وغارت اور لڑائیاں نہیں ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ سانحہ نکیال کے معاملے پر اسمبلی میں بات کی ہے وہ میرے بھائی ہیں مجھ پر اعتماد کیا ہے اس کے بعد حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا جب رابطہ حکومت کرے گی تو بات کو آگے بڑھایا جائے گا