کویت نے 50سال سے زائد عمر تارکین وطن کیلئے وزٹ ویزہ پر پابندی عائد کردی

بدھ 17 فروری 2016 08:54

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2016ء )کویت کی وزارت داخلہ کے امیگریشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل شیخ مزین الجراح نے 50سال سے زائد عمر تارکین وطن کے لئے وزٹ ویزہ پر پابندی عائد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پابندی عائد کرنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض تارکین وطن کویت میں فری میڈیکل سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھا کر کویت آجاتے ہیں جس سے مقیم تارکین وطن کو اپنا علاج معالجہ کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔