افغانستان،امریکی ڈرون حملے میں کالعدم لشکر اسلام کا کمانڈر ذاکر قمبر 14 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا،ذاکر قمبر خیبر ایجنسی اور پشاور میں فورسز پر حملوں میں ملوث تھا،افغان حکام نے ہلاکت کی تصدیق کر دی

بدھ 17 فروری 2016 09:11

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2016ء) افغانستان کے صوبے نازیاں میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم لشکر اسلام کا اہم کمانڈر ذاکر قمبر 14 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا ،ڈاکٹر قمبر خیبرایجنسی اور پشاور میں فورسز پر حملوں میں ملوث تھا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق منگل کے روز افغانستان کے صوبہ نازیاں میں امریکی فورسز نے کالعدم لشکر اسلام اہم کمانڈر ذاکر قمبر اور اس کے ساتھیوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ڈرون حملہ کیا ۔

امریکی ڈرون حملے میں لشکر اسلام کا کمانڈر ذاکرقمبر اپنے 14 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا ۔ ذاکر قمبر قبل پاکستان کی خیبر ایجنسی اور پشاور میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا ۔ ذاکر قمبر لشکر اسلام کے امیر منگل باع کا نائب بھی تھا، واضح رہے کہ رواں ماہ امریکہ نے صوبہ نازیاں میں متعدد حملے کئے جس میں درجنوں طالبان جاں بحق ہو چکے ہیں افغان حکام نے ذاکر قمبر کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ۔