ممتاز قادری کیس میں تمام مکاتب فکر کے سکالرز سے رہنمائی لی جائے،ہیومن رائٹس کمیٹی کا صدر مملکت کو مراسلہ

منگل 16 فروری 2016 09:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2016ء) ممتاز قادری کے کیس کے حوالے سے صدر مملکت تمام مکاتب فکر کے سکالرز سے رہنمائی لیں۔تمام مکاتب فکر پر مشتمل ملی مجلس شرعی جس میں اہل سنت والجماعت، شعیہ مکتبہ فکر، اہلحدیث، دیوبندی شامل ہیں کی رائے لی جائے۔خالص علمی و مذہبی معاملے کو کسی خاص فرد کے تناظر میں نہ دیکھا جائے۔نبی پاک کی شان کے قانون کے حوالے سے پاکستان کے تمام مکاتب فکر ایک ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ہیومن رائٹس کمیٹی لاہور ہائی کورٹ بار کے شریک چےئرمین صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے صدر مملکت پاکستان جناب ممنون حسین کے نام لکھے گئے ایک مراسلے میں کیا گیا ہے۔ مراسلے میں اِس حقیقت کی طرح توجہ مرکوز کروائی گئی ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ایسی قانون سازی ہونی چاہیے کہ کسی بھی نبی کی شان میں گستاخی کو جرم قراددینے کے لیے پاکستانی حکومت اقوام متحدہ اور انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں اپنا کردار ادا کرئے۔

متعلقہ عنوان :