نوازشریف آج دوروزہ دورہ پرچولستان آئیں گے، دبئی کے نائب حکمران شیخ ہمدان بن راشدالمکتوم ودیگر سے ملاقاتیں کریں گے

منگل 16 فروری 2016 10:26

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2016ء)وزیراعظم محمدنوازشریف 2روزہ دورہ پرآج چولستان آرہے ہیں اس دورے کے دوران وہ چولستان آئے ہوئے متحدہ عرب امارات ،دبئی،قطراورسعودیہ عرب سے آئے ہوئے شاہی خاندانوں کے افرادسے ملاقات کریں گے۔معلوم ہواہے کہ دبئی کے نائب حکمران شیخ ہمدان بن راشدالمکتوم سے وزیراعظم نوازشریف خصوصی ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمدنوازشریف چولستان میں واقع چانجناایئرپورٹ پرلینڈکریں گے جہاں پرگورنرپنجاب محمدرفیق رجوانہ،پاکستان میں ابوظہبی کے اعزازی مشیرچوہدری محمدمنیرودیگراعلیٰ حکام ان کااستقبال کریں گے۔معلوم ہواہے کہ وزیراعظم کے دورہ چولستان کے لئے سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔اس دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف چولستان میں موج گڑھ ورٹوبہ کمال نامی ٹیلوں پرعرب شہزادوں سے ملاقاتیں کریں گے۔یادرہے کہ متحدہ عرب امارات،دبئی،قطراورسعودیہ عرب کے شاہی خاندان کے افرادپچھلے کچھ عرصہ سے چولستان میں تلورکے شکارکے لئے موجودہیں

متعلقہ عنوان :