ایک اور جھوٹ بے نقاب:حافظ سعیدکی یونیورسٹی پر حملہ کی ٹوئٹ کا کوئی ثبوت نہیں ملا، بھارتی تحقیقات ادارے

منگل 16 فروری 2016 10:23

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2016ء )بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیا ، بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے حافظ سعید کے ٹویٹ کو بنیاد بنا کر کہا تھا کہ جوہر لعل نہرو یونیورسٹی پر طلبہ نے حافظ سعید کے اکسانے پر کیا اور لشکر طیبہ کے سربرہ حافظ سعید نے اپنے ٹویٹ میں میں یونیورسٹی پر حملہ کروانے کی ذمہ داری قبول کی تھی تاہم تحقیقاتی اداروں نے بھارتی حکام کو بتایا کہ ٹویٹ حافظ سعید کا ہے اس کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے پھٹان کوٹ حملے کے بعد جوہر لعل یونیورسٹی میں طلبہ کے احتجاج کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس ذمہ دار لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کو قرار دیا تھا ، انہوں نے الزاما لگایا تھا کہ حافظ سعید کی طرف سے اکسانے پر طلبہ نے احتجاج کیا اور یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ کی حافظ سعید نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔بھارتی میڈیا کہ مطابق تحقیقاتی اداروں نے حکام کو بتایا ہے کہ حافظ سعید کے نام بنایا گیا ٹوئٹر اکاؤنٹ جعلی تھا اور اس بات کے ٹھوس ثبوت نہیں ملے کے جس ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بنیاد بنایا گیا تھا وہ حافظ سعید کا ہے ۔

متعلقہ عنوان :