سپریم کورٹ شریف خاندان کے ٹیکس مقدمہ کی سماعت آج شروع کریگی

پیر 15 فروری 2016 09:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں شریف خاندان کی اربوں ڈالر دولت کے تخمینہ اور ٹیکس بارے اہم مقدمہ کی سماعت آج (پیرکو)شروع کریگی ۔ سپریم کورت کا دو رکنی بنچ جسٹس اقبال حمدی الرحمن اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل مقدمہ کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

شریف خاندان نے ویلتھ ٹیکس ایکٹ 1963 ء کو چیلنج کر رکھا ہے ۔ اپنے دعویٰ میں شریف خاندان نے کہا ہے کہ حکومت نے ان کی دولت کا غلط تخمینہ لگا کر بھاری ٹیکس وصول کرنے کے نوٹسز بھیجے تھے شریف خاندان کے وکیل ملک طارق عزیز نے میڈیا کو بتایا کہ ٹیکس کمشنر نے شریف خاندان سے ویلتھ ٹیکس کی مد میں دس ملین زائد ٹیکس وصول کرنے کا نوٹس بھیجا تھا ۔ عدالت عظمیٰ اس اہم مقدمہ بارے اہم فیصلے کرے گی۔

متعلقہ عنوان :