پنجاب میں تمام مدارس رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، رانا ثناء الله ، کسی مدرسے سے انتہا پسندی کی تربیت کے ثبوت نہیں ملے، صوبائی وزیر قانون

پیر 15 فروری 2016 09:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2016ء) پنجاب صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله نے کہا ہے کہ پنجاب میں تمام مدارس کے ریکارڈ رجسٹرڈ ہوچکے ہیں کسی مدرسے سے انتہا پسندی کی تربیت دینے کے کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے ہیں۔ کسی کی بھی نشاندہی پر اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله کا کہنا ہے کہ پنجاب دہشت گردوں کے مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ پنجاب میں دہشت گردی کی جنگ موثر طور پر لڑی جاری ہے ۔ پنجاب حکومت نے ایک ہزار پر مبنی نفری کو ٹریننگ دی ہے ایلیٹ فورس اور پنجاب پولیس دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی استعداد رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :