وفاقی وزیر داخلہ کے بیان میں وزن ہے کہ داعش کا وجود نہیں،قائم علی شاہ ، دہشتگردی میں ملوث افراد اور ان کے ساتھیوں کے خلاف سندھ حکومت سخت کارروائی کرے گی،وزیر اعلیٰ سندھ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 15 فروری 2016 09:34

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2016ء)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے مہران یونیورسٹی انجینئرنگ ٹیکنالوجی شہید ذوالفقار بھٹو کیمپس میں 99 کروڑ82 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی مسجد آڈیٹوریم ، سینٹرل لائبریری ، الیکٹرک ، سول پٹرولیم، قدرتی گیس کے شعبوں اور 85 کروڑ روپے کی لاگت سے طلباء اساتذہ اور اسٹاف کے لیے تعمیر ہونے والے تین ہاسٹل کرکٹ، ہاکی اور انڈر کھیلوں کے میدانوں کا افتتاح کیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں داعش کا کوئی وجود نہیں، وفاقی وزیر داخلہ کے بیان میں وزن ہے کہ داعش کا وجود نہیں بلکہ کالعدم تنظیمیں داعش کے نام پر کارروائیاں کررہی ہیں، دہشتگردی میں ملوث افراد اور ان کے ساتھیوں کے خلاف سندھ حکومت سخت کارروائی کرے گی انہوں نے کہا ایکشن پلان پر سندھ میں عملدرآمد جاری ہے جس کے تحت رینجرز اور پولیس کے تعاون سے امن وامان بحال ہوا ہے جبکہ سندھ میں اغواء کی وارداتیں کم ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم اورصحت پر سندھ حکومت خطیر رقم سے کام جاری رکھا ہوا ہے تاکہ تعلیم اور صحت پر توجہ دی جارہی ہے تاکہ معاشرہ ترقی کرے بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے