ساوٴتھ کی مشہور اداکارہ پرانیتھا کی گاڑی کو حادثہ، معمولی زخمی

پیر 15 فروری 2016 10:01

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2016ء) بھارت میں ساوٴتھ کی مشہور اداکارہ پرانیتھا کی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی ہے جس میں وہ معمولی زخمی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اداکارہ اپنی والدہ اور دیگر چار افراد کے ہمراہ خمام میں شاپنگ مال کے افتتاح کے بعد حیدر آباد واپس لوٹ رہی تھی کہ ٹرک سے گاڑی کو بچاتے ہوئے حادثہ ہو گیا ۔ حادثہ میں دیگر افراد بھی معمولی زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :