بھارت، سنندا پشکر قتل کیس، ششی تھرور کی پولیس اسٹیشن میں ایک بار پھر حاضری ،پولیس کی ششی تھرور سے 5گھنٹے پوچھ گچھ

پیر 15 فروری 2016 10:01

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2016ء)سنندا پشکر کی موت سے متعلق تفتیش کیلئے ششی تھرور کی پولیس اسٹیشن میں ایک بار پھر حاضری ،پولیس نے پانچ گھنٹے تک سوالات پوچھے۔ دلی پولیس کو اس کیس کی چار شیٹ رواں ماہ کے اختتام سے قبل مکمل کرنی ہے۔سنندا پشکر کی موت کا معمہ اب تک حل نہ ہوسکا،اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے سنندا پشکر کے شوہر ششی کو ایک بار پھر پوچھ گچھ کیلئے اسٹیشن بلا لیا،تفتیش کا سلسلہ پانچ گھنٹے تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

پولیس نے سنندا کی موت سے ایک دن قبل ہوئے جھگڑے اور سنندا کے زیر استعمال دواؤں کے بارے میں ششی تھرور سے سوالات کئے گئے۔تھرور کا کہنا تھا کہ سنندا کی موت زیادہ مقدار میں دوائیں کھانے سے ہوئی ، کچھ دن قبل دلی پولیس کمشنر نے سنندا کی موت کو غیر طبعی قرار دیا تھا۔ جبکہ ایف بی آئی کی لیب رپورٹ کے مطابق سنندا موت زہر دینے سے ہوئی تھی۔دلی پولیس کو فروری کے اختتام سے قبل اس کیس کی چارج شیٹ تیار کرنی ہے۔17 جنوری 2014 کو سنندا پشکر دلی کے ایک ہوٹل میں مردہ پائی گئیں تھیں ۔

متعلقہ عنوان :