ترکی کی شام میں کارروائی، دمشق حکومت اور کْردوں کے اہداف کو نشانہ بنا گیا

پیر 15 فروری 2016 09:56

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2016ء) شامی جنگ میں نیا موڑ آگیا، ترکی کی جانب سے شام میں دمشق حکومت اور کْردوں کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ اِسی دوران سعودی عرب نے تصدیق کر دی ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف لڑائی کے لیے اْس کی طرف سے لڑاکا طیارے ترکی بھیجے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک افواج نے شامی شہر عزاز کے قریب شامی کْرد ڈیموکریٹک یونین پارٹی (PYD) کے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔تاحال شام میں ترکی کی طرف سے کی جانے والی اِن کارروائیوں کے بارے میں مزید تفصیلات دستیاب نہیں

متعلقہ عنوان :