سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ترقی، سب سے زیاد ہ اخراجات سویڈن ،سب سے کم پاکستان کرتا ہے،رپورٹ

پیر 15 فروری 2016 10:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2016ء)دنیا میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ترقی پر سب سے زیادہ خرچ سویڈن جبکہ سب سے کم خرچ پاکستان کرتا ہے،پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سویڈن جی ڈی پی کا3.80فیصدجبکہ پاکستان0.29فیصد جی ڈی پی سائنس کی تعلیم پر خرچ کررہا ہے،سویڈن کے بعد فن لینڈ3.40فیصد اور جاپان اپنے جی ڈی پی کا3.40فیصد سائنس کی ترقی پر خرچ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق امریکہ جی ڈی پی کا2.60فیصد،جرمنی2.50فیصد،جنوبی امریکہ3.20فیصد،چین1.40فیصد،بلجےئم1.80فیصد،ڈنمارک2.40فیصد،برطانیہ1.80فیصد جی ڈی پی کا خرچ کر رہا ہے،ترکی اپنے جی ڈی پی کا0.80فیصد،سنگاپور2.40فیصد،بھارت0.88فیصد۔رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیاء میں پاکستان سب سے کم خرچ کر رہا ہے جبکہ بھارت سب سے زیادہ خرچ کر رہا ہے

متعلقہ عنوان :