پاکستان کو ایف16طیاروں کی فروخت،امریکانے بھارتی اعتراض مستردکردیا، طیارے دہشتگردوں کیخلاف معاون ثابت ہونگے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ، امریکہ نے پاکستان کوایف سولہ طیارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فراہم کئے ہیں ،ترجمان دفترخارجہ، بھارتی ردعمل پر افسوس ہے ،پاکستان پرامن ملک ہے کسی کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا،انسداددہشتگردی کیلئے پاکستان کی کوششوں کودنیابھرمیں سراہاجاتاہے، ڈیوڈہیڈلی کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں،بھارت سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں ملوث افرادکیخلاف کوئی کارروائی نہیں کرسکا،نفیس زکریا کی سرکاری ٹی وی سے گفتگو

پیر 15 فروری 2016 10:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2016ء)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت پر بھارتی اعتراض بلاجواز ہے۔ کہا ہے پاکستان کو طیاروں کی فروخت ضروری تھی، طیارے دہشتگردوں کیخلاف معاون ثابت ہونگے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیلئے لڑاکا طیارے لازمی ہیں۔

آپریشن ضرب عضب کے باعث افغانستان میں بھی عسکریت پسندی میں کمی آئی ہے۔ پاکستان میں جاری آپریشن کے بعد افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام بحال ہوگا۔ادھرترجمان دفترخارجہ نفیس زکریانے کہاہے کہ امریکہ نے پاکستان کوایف سولہ طیارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فراہم کئے ہیں،اس حولے سے بھارتی ردعمل پرسخت افسوس ہے ،پاکستان پرامن ملک ہے کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے ،انسداددہشتگردی کیلئے پاکستان کی کوششوں کودنیابھرمیں سراہاجاتاہے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ دہشتگردی صرف پاکستان کانہیں پورے خطے اوردنیاکامسئلہ ہے ،پاکستان کو ایف سولہ طیارے انسداددہشتگردی کیلئے فراہم کئے گئے ہیں ،پاکستان پرامن ملک ہے پاکستان کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا،تاہم اپنے دفاع سے غافل نہیں ۔انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیاء میں امن کیلئے پاکستان کی تجاویزکامثبت جواب نہیں ملا۔

انہوں نے کہاکہ ڈیوڈہیڈلی کے الزامات اوربیانات کوپاکستان سختی سے مستردکرتاہے زیرحراست ڈیوڈہیڈلی کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ سمجھوتہ ایکسپریس پربھارت مثبت جواب نہیں دے رہا،کئی باربھارت کوکہااس بارے تفتیشی کارروائی سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں ،بھارت سمجھوتہ ایکسپریس حادثے کے ماسٹرمائنڈاوراس میں ملوث افرادکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرسکا