ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناسستا ہو گیا،فی تولہ سونے کی قیمت48ہزار700رو پے سے کم ہو کر48ہزار600روپے پر آگئی

اتوار 14 فروری 2016 10:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14فروری۔2016ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستا ہو گیا ۔ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں4ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1238ڈالر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت100روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس سے راچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،اسلام آباد،فیصل آباد،راولپنڈی اورکو ئٹہ کی صرافہ ما رکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت48ہزار700رو پے سے کم ہو کر48ہزار600روپے پر آگئی اسی طرح85روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت41ہزار657روپے ہو گئی جبکہ ایک تو لہ چا ندی کی قیمت665روپے پر برقرار ر ہی ۔