سبی ،سیکورٹی فورسز کا سرچ آپر یشن ، کالعدم تنظیم کے دس دہشت گرد مارے گئے،12 گرفتار،3 کیمپ تباہ،بھاری تعداد میں بم،راکٹ لانچر،دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد

اتوار 14 فروری 2016 10:22

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14فروری۔2016ء)سبی کے قریبی علاقے سانگان میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپر یشن، کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دس دہشت گرد مارے گئے12 گرفتار،3 کیمپ تباہ،بھاری تعداد میں بم،راکٹ لانچر،دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا،سرکاری ذرائع کے مطابق سانگان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 10 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 12دہشت گردوں کو زندہ گرفتار کرلیا،مارے جانے والوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہیں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپر یشن کے دوران دہشت گردوں کے تین کیمپ بھی تباہ کر دئیے،سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران سینکڑوں بم،راکٹ لانچر،دھماکہ خیز مواد اور بھاری تعد اد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق کاروائی کے دوران مارے جانے والے دہشت گردوں کے لاشوں کو سبی منتقل کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :