عبد الرشید قتل کیس:مشرف کی استثنیٰ کی درخواست منظور، سماعت 20 فروری تک ملتوی

اتوار 14 فروری 2016 10:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14فروری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ منظور کرتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔ ہفتے کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن عبدالقادر میمن نے مقدمے کی سماعت کی سماعت کے دوران شہداء فاؤنڈیشن کی طرف سے عدالت میں طارق اسد ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ پرویز مشرف کے مقدمے کی پیروی ملک طاہر ایڈووکیٹ نے کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مقامی عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف کی طبیعت سخت ناساز ہے جنہیں چند روز قبل خرابی صحت کے باعث ہسپتال بھی منتقل کیا گیا تھا لہذا پرویز مشرف کو اس کیس سے حاضری سے استثنیٰ دی جائے شہداء فاؤنڈیشن کے وکیل طارق اسد نے پرویز مشرف سے حاضری کی استثنیٰ کی بھرپور مخالفت کی سماعت کے دوران اس مقدمے کے مدعی ہارون رشید غازی نے بھی عدالت پیش ہونا تھا مگر وہ پیش نہ ہوسکے واضح رہے کہ غازی عبدالرشید اور ان کی والدہ صاحب خاتون کیخلاف مقدمہ ہارون رشید غازی کی مدعیت میں درج ہے ہارون رشید اور مولانا عبدالعزیز کے درمیان پرویز مشرف کو معاف کرنے کے معاملے پر سخت اختلافات ہیں اور انہوں نے مولانا عبدالعزیز کے معاف کرنے کے اعلان کو مسترد کردیا ہے

متعلقہ عنوان :