وزیراعظم نواز شریف کا پی آئی اے کے جاں بحق ملازمین کے ورثاء کیلئے پچیس پیچیس لاکھ اور زخمیوں کیلئے پانچ پانچ لاکھ امداد کا اعلان

اتوار 14 فروری 2016 10:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14فروری۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پی آئی اے کی ہڑتال کے دوران جاں بحق ملازمین کے ورثاء کیلئے پچیس پیچیس لاکھ اور زخمیوں کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد نواز شریف نے پی آئی اے کے ملازمین کی ہڑتال پر ملازمین سے مذاکرات کرنے پر بضد تھے اور پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین پر فائرنگ کے باعث دو ملازمین جاں بحق ہوئے تھے پی آئی اے کی ہڑتال کے خاتمے کے بعد ہفتہ کے روز وزیراعظم نے پی آئی اے کے جاں بحق ہونے والے ملازمین کے ورثاء کیلئے پچیس پچیس لاکھ اور زخمی ہونے والوں کیلئے پانچ پانچ لاکھ امداد کا اعلان کیا واقعے کے متاثرہ ملازمین کے اہل خانہ کے ایک ایک فرد کو تعلیم کے مطابق ملازمت بھی دی جائے گی۔