ایران کی اقتصادی راہداری منصوبے میں تعاون کی پیشکش ، ایران سعودی تنازعہ کے حل کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں،ایرانی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے رضا مند ہیں،ایرانی قونصلر کی لاہور میں میڈیا سے مختصر گفتگو

اتوار 14 فروری 2016 11:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14فروری۔2016ء)ایران نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں تعاون کی پیشکش کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی قونصلر نے ایران کی قومی دن کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ ایران سعودی عرب کے ساتھ تنازعہ کے حل کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتا ہے،ایران کے پاکستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم ہیں ،ایرانی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے رضا مند ہیں،پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں مزید معاہدے ہوسکتے ہیں،ایران توانائی کے میدان میں پاکستان سے مزید تعاون کرے گا