اسلام آباد میں کوئی غیر قانونی سوسائٹی موجود نہیں ہے، وزیر کیڈ،حکومت تعلیمی اداروں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے انتظامات کررہی ہے ، وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم نصب کیا جارہا ہے، طا رق فضل ، پی آئی اے کیلئے آئندہ جہاز ڈرائی لیز پر لئے جائینگے ،چائنہ کمپنی کی طرف سے 58 ریلو ے انجن منگوائے گئے تھے جن میں سے سولہ انجن خراب ہیں، کمپنی تبدیل یا ٹھیک کرکے نہیں دے گی تو پھر اس معاملے کو نیب کے حوالے کیا جائے گا،پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے
ہفتہ 13 فروری 2016 09:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2016ء) وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کوئی غیر قانونی سوسائٹی موجود نہیں ہے حکومت تعلیمی اداروں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے انتظامات کررہی ہے ، وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم نصب کیا جارہا ہے ۔
(جاری ہے)
جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دورا ن نگہت پروین میر کے سوال کے جواب میں وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ اسلام آباد میں کوئی غیر قانونی سوسائٹی نہیں ہے اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں لوگوں نے خود اپنی زمینوں پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنائی ہوئی ہیں جن کو آج غیر قانونی قرار دیا جارہا ہے یہ سوسائٹیاں ماضی میں بھی بنائی گئی تھیں اب ان کو سی ڈی اے کے رولز میں ترمیم کرکے قانونی دائرے میں لایا جائے گا اس حوالے سے اگر نیب اور ایف آئی اے کی خدمات کی ضرورت پڑی تو ان کی خدمات حاصل کی جائینگی عرصہ دراز سے متاثرین اسلام آباد کو ادائیگیاں نہیں کی گئی تھیں وزیراعظم کی ہدایت پر اب ادائیگیاں شروع کردی گئی ہیں رکن اسمبلی ثریا جتوئی کے سوال کے جواب میں وزیر موسمیات زائد حامد نے بتایا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلی کے خدشے کا شکار ہیں اور جن کے پاس موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے انتہائی کم درجے کی تکنیکی اور مالیاتی استعداد ہے انہوں نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی میں پاکستان کا دنیا میں پہلے دسواں نمبر تھا اب آٹھویں نمبر پر آگیا ہے تاہم موسمیاتی تبدیلی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں رکن اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے بتایا کہ پی ایس ڈی پی 2015-16ء میں اراکین قومی اسمبلی اور سینٹ آف پاکستان کیلئے ترقیاتی اسکیموں پر منصوبوں کے سلسلے میں کوئی فنڈز مختص نہیں کئے گئے ہیں تاہم آئندہ بجٹ میں فنڈز رکھے جائینگے اراکین پارلیمان کے پروگرام یعنی پیپلز ورکس پروگرام دن کے تحت فیڈرل پی ایس ڈی پی کے ذریعے رقم فراہم کی جارہی تھی اس پروگرام کے تحت اراکین پارلیمان کی جانب سے اپنے متعلقہ انتخابی حلقوں میں تجویز کرد ترقیاتی سکیموں کیلئے مقررہ طریقہ کار ترقیاتی فنڈز جاری کئے جاتے تھے رکن اسمبلی نفیسہ عنایت اللہ خان خٹک کے سوال کے جواب میں وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ روات اور گولڑہ کے ٹال بنکس اس لئے بند کئے گئے تھے ان کے پیچھے اسلام آباد کی آبادی تھی اس لئے وزیر داخلہ نے ان کا نوٹس لیتے ہوئے ان ٹال ٹیکس کو ختم کردیا تھا مری جانے کیلئے جو ٹال ٹیکس وصول کیا جاتا ہے وہ پنجاب حکومت نہیں ہے اس سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں ہے ساجدہ بیگم کے سوال کے جواب میں وزیز کیڈ نے بتایا کہ پولی کلینک میں مریضوں کے لواحقین کے بیٹھنے کیلئے جگہ نہیں ہے اب توسیع کے منصوبے میں اس چیز کا خیال رکھا ائے گا نو ایکڑ سے زائد زمین سی ڈی اے سے لیکر پولی کلینک توسیع منصوبے کیلئے لی گئی ہے پمز اور پولی کلینک میں صفائی کے انتظامات ٹھیک نہیں ہیں پمز میں استعمال شدہ سرنجیں اکٹھی کی جا رہی تھی کہ ان کو دوبارہ استعمال کی اجاسکے اس حوالے سے انکوائری شروع کرادی ہے دونوں ہسپتالوں کی کارکردگی اور حاضری سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم لگایا جارہا ہے مریضوں کے لواحقین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ساجدہ بیگم کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے عاشق حسین نے بتایا کہ چین سے ریلوے انجن خریدنے کیلئے پاکستان ریلوے نے کوئی معاہدہ نہیں کیا تاہم چین سے ریلوے انجن حاصل کرنے یا تیار کرنے کیلئے 2012ء میں 29( سی بی یو )(3500-3000ایچ پی ) اور 29(2500-2000 ایچ پی ) ڈی ای ریلوے انجنوں کے حصول کیلئے دو معاہدے پر دستخط کئے گئے جو بالترتیب 61.16 ملین ڈالر اور 55.69 ملین ڈالر تمام ریلوے انجن اس معاہدے کے تحت وصول ہوکے ہیں پانچ ریلوے انجنوں کیلئے 12.82 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا گیا ہے سازوسامان کی وصولی کے بعد پانچ ریلوے انجنوں کو پاکستان لوکو موٹو فیکٹری رسالپور میں تیار کیا گیا ہے جو اب ریلوے سسٹم کا حصہ ہیں شاہد رحمانی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ونشریات محسن رانجھا نے بتایا کہ علاقائی اخبارات کو پچیس فیصد کوٹے کے تحت اشتہارات دیئے جاتے ہیں موجودہ حکومت نے 2013ء سے لیکر 2016ء تک وزارت نے اشتہارات کی مد میں 2618.320 ملین روپے خرچ کئے ہیں ان میں سے پرنٹ میڈیا کو 524.421 ملین جبکہ الیکٹرانک میڈیا کو 2093.899 ملین روپے ادا کئے گئے ہیں ثریا جتوئی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت شیخ آفتاب نے بتایا کہ اس وقت پی آئی اے کے پاس 38 جہاز بشمول ڈرائی لیز کے اٹھارہ جہاز شامل ہیں پندرہ ہوائی جہاز ویٹ لیز پر حاصل کئے گئے ہیں آئندہ ویٹ لیز کی بجائے ڈرائی لیز پر پی آئی اے کیلئے جہاز لئے جائینگے ثریا جتوئی کے سوال پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو پرائیویٹ اداروں کو نہیں دیا جارہا ہے اسلام آباد کے 422 تعلیمی اداروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں او ر چار دیواری کو اونچا اور خاردار تاریں لگانے کیلئے اٹھارہ کروڑ روپے ادا کئے گئے جبکہ سکولوں کو دو سو بسیں فراہم کی جائینگی انہوں نے کہا کہ پی ایم ای آر پی کے پہلے مرحلے بائیس تعلیمی اداروں کا انتخاب کیا گیا ہے ان اداروں کو ماڈل بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں ان اداروں میں لیپ، واش رومز ، پینے کاصاف پانی ، اساتذہ کی تربیت ایجوکیشن ایڈوائزری کونسل حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم سمیت دیگر سہولیات دی جارہی ہیں جبکہ مونیسٹوری کلاسز کا اجراء آئندہ تعلیمی سال میں شروع کردیا جائے گا
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 13 فروری 2016 کی مزید خبریں
-
ویسٹ انڈیز کی ٹی20 لیگ میں ڈرافٹنگ کا عمل جاری،حیران کن طور پر سہیل تنویر چھ مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں، شاہد آفریدی کو کسی بھی ٹیم نے نہ خریدا، لینڈل سمنز اور جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر ... مزید
-
شین واٹسن نے رومان رئیس کو پاکستان کا مستقبل قرار دیدیا ، رومان رئیس صلاحیتوں سے مالا مال اور بہترین باؤلر ہیں ، شین واٹسن،رومان رئیس اب تک کھیلے گئے میچوں میں شاندار رہے ہیں،ٹی ٹوئنٹی کو بہتر سمجھتے ... مزید
-
کراچی، اینٹی کرپشن کورٹ میں فضل اللہ پیچوہوکے وارنٹ گرفتاری جاری
-
نادرا حکام نے اوور سیز شناختی کارڈ کیلئے پاسپورٹ کی شرط ختم، نئی پالیسی مرتب کرلی، اوور سیزشناختی کارڈ اب بغیرپاسپورٹ کے بنایا جائے گا
-
تین سال میں قوم کوایک کروڑکلوگدھے کاگوشت کھلا یا گیا، اس گروہ کوبے نقاب کیوں نہیں کیاگیا؟سینیٹرحافظ حمداللہ، دولاکھ سے زائدکھالیں خریدنے والے بااثرمافیاکے تانے بانے کئی حکومتی ودیگرسیاسی لوگوں ... مزید
-
ملک میں داعش کا کوئی وجود نہیں ڈی جی آئی بی کی باتوں کو توڑ مڑوڑ کر پیش کیا گیا ، رانا ثناء اللہ ،پنجاب کے تعلیمی اداروں میں فورتھ شیڈو ل والے افرادپرپابندی لگائی،عمران خان قومی لیڈر ہیں انکو الزام ... مزید
-
اسلام آباد میں کوئی غیر قانونی سوسائٹی موجود نہیں ہے، وزیر کیڈ،حکومت تعلیمی اداروں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے انتظامات کررہی ہے ، وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو ... مزید
-
14 فروری،16سال سے کم عمر بچوں پرموٹر سائیکل چلانے پر پابندی، ون ویلرز اور اسکے والد کے خلاف مقدمہ درج ہوگا،کمسن ڈرائیور حادثات کا موجب بنتے ہیں ،کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں
-
صارفین سے 101 ارب روپے کے بینک قرضے ریکور کرنے کی اجازت دی جائے ، حکومت کی اوگرا کو ہدایت
-
صدر ،وزیر اعظم ممتاز قادری کو پھانسی کی سزاروک کر اسے باعزت رہا کرنے کا حکم جاری کریں ،پروفیسر ابراہیم ، معاملہ توہین رسالت اور عشق رسولﷺ کا ہے اور اسے ایک فرد کا معاملہ نہ سمجھا جائے،توہین رسالت ... مزید
-
کرک ، نماز جمعہ کی امامت پر تنازع، ایک امام نے فائرنگ کرکے دوسرے کو قتل کردیا ، دو نمازی بھی زخمی
-
موسم سرما مارچ کے وسط تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات
-
میٹرک کے امتحانات کا پیٹرن تبدیل،تحریری 60،پریکٹیکل 40 نمبروں کا ہوگا
-
میونخ مذاکرات: عالمی طاقتیں شام میں خانہ جنگی روکنے پر متفق، شام میں جنگ بندی پر ایک ہفتے میں عمل درآمد کیا جائے گا۔ امر یکہ ، روس ، داعش اور دیگر جنگجو گروپوں کے خلاف جنگ بندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔جا ... مزید
-
میکسیکو: جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں میں ہنگامہ آرائی، 52 ہلاک ،متعدد زخمی
-
افغانستان : پولیس اہلکار نے 5 ساتھیوں کونشہ آور دوا پلا کر قتل کردیا ، سات زخمی
-
کار کے بمپر میں چھپ کر سپین داخل ہونے کی کوشش ناکام
-
مالی،ا قوام متحدہ دفترپردہشتگرد حملے میں 5اہلکارہلاک ، 30سے زائدزخمی
-
القاعدہ ،لشکر جھنگوی اور طالبان کا گٹھ جوڑ توڑ دیا،ترجمان پاک فوج، کراچی سے القاعدہ برصغیر کے نائب امیر سمیت97 رکنی بڑا گینگ پکڑ لیا،حیدر آباد جیل میں دہشت گرد ی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، جیل کانسٹیبل ... مزید
-
بان کی مون کا وزیراعظم نواز شریف کو فون،ا قوام متحدہ کی پاکستان سے ایران سعودی عرب تنازعہ کے حل میں کردار کی اپیل
-
پاکستان کے ایٹمی ہتھیارخطے کی تباہی کے لیے نہیں بلکہ اپنے دفاع کے لیے ہیں،سیکرٹری خارجہ،بھارت اور امریکہ کے درمیان جوہری معاہدوں سے خطے کا توازن خراب ہو ا ، پاکستان کو بھی نیوکلیئر سپلائی گروپ ... مزید
-
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پوری دنیا سے کم ہیں ،شاہد خاقان عباسی، ایل این جی معاہدے کے بارے میں ہر قسم کے ریفرنس کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں ،ان حکومتوں کیخلاف بھی ریفرنس دائر ہونا چاہیے ... مزید
-
قومی اسمبلی اجلاس:اپوزیشن نے حکومت پر نجکاری میں بھاری کرپشن کے الزامات عائد کردیئے،پی آئی اے کی مالی اثاثوں کی قیمت صرف 6 ارب80 کروڑ لگائی گئی،تمام بڑے فیصلے پارلیمنٹ کے باہر ہو رہے ہیں،طرز حکمرانی ... مزید
-
وزیراعلیٰ سندھ نے 16 دہشت گردوں سے تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کی منظوری دیدی،لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کا فیصلہ نہ ہوسکا
-
لاہور ہائیکورٹ کا عوام کو اکسانے اور کالعدم تنظیم حزب التحریر سے تعلقات کے مجرم کی ساڑھے چاربرس کی قید کی سزا میں رعایت کا حکم
-
بطور چیئرمین سینیٹ مدت کے دوران رہائش گاہ تعمیر نہیں ہوگی ،میاں رضا ربانی
-
پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جوکچھ حاصل کیاوہ دنیاکیلئے مثال ہے ،عاصم باجوہ ،دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے ختم نہیں ہوئی ،داعش سمیت کوئی دہشتگردتنظیم پاکستان میں پنجے نہیں گاڑسکتی،آنے والے دنوں ... مزید
-
ایس ایس جی سی میں بھاری بدعنوانی کے ماسٹر مائنڈ ڈاکٹر عاصم ہیں، نیب،ڈاکٹر عاصم حسین کی سفارش پر شعیب وارثی کو ایس ایس جی سی میں ایم ڈی تعینات کیا گیا، سندھ ہائی کورٹ میں نیب کے تفتیشی افسر کی رپورٹ ... مزید
-
پاکستانی ایکسپورٹرز کے 1500 کنٹینرز کینیا میں پھنس گئے، کنٹینروں میں موجود چاولوں کی مالیت 1 کروڑ 30 لاکھ ہے، کنٹینرز کینیا کے کسٹم حکام نے روک لئے ہیں، رائس ایکسپوٹرز
-
ساتھ بیٹھ کرڈرائیوکرنابری بات نہیں ،میں نے بھی نوازشریف کے ساتھ ڈرائیوکیاتھا،مشرف ،فوج ایک ڈسپلن ادارہ ہے ،چیف تبدیل ہونے سے فرق نہیں پڑتا،پاکستان میں ترقی کیلئے تبدیلی ضروری ہے،کسی کی تعیناتی ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.