پاکستانی ایکسپورٹرز کے 1500 کنٹینرز کینیا میں پھنس گئے، کنٹینروں میں موجود چاولوں کی مالیت 1 کروڑ 30 لاکھ ہے، کنٹینرز کینیا کے کسٹم حکام نے روک لئے ہیں، رائس ایکسپوٹرز

ہفتہ 13 فروری 2016 09:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2016ء) پاکستان رائس ایکسپورٹرز کا 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کا چاول کینیا کے کسٹم حکام نے روک لیا۔پاکستان رائس ایکسپورٹر کے 1500 کنٹینرز کینیا میں روک لئے گئے ہیں ان کنٹینروں میں 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کے 37 لاکھ 500 ٹن چاول موجودہ ہیں۔

(جاری ہے)

رائس ایکسپورٹرز کے مطابق مسئلہ کینیا کے امپوٹرز کے لائسنز کی معیاد ختم ہونے کے باعث ہوا جس پر کینیا کے کسٹم حکام نے چاولوں کے کنٹینرز کو کلیئر نہیں کیا۔رائس ایکسپورٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سفارتی تعلقات کا استعمال کر کے مسئلے کا جلد از جلد کوئی حل نکالے۔واضح رہے کہ پاکستان ہرسال 18 کروڑ ڈالر مالیت کا چاول کینیا برآمد کرتا ہے۔جبکہ پاکستان کینیا سے چائے کی پتی کا سب سے بڑا امپوٹر ہے۔