لاہور، موٹر سائیکل کی دوسری پرکشش نمبروں کیLEQ-16سیرزکی نیلامی ، ایک نمبر25000ہزار جبکہ5 نمبر 24500 روپے میں دوسرے نمبرپر سیل ہوا

جمعہ 12 فروری 2016 09:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2016ء) محکمہ ایکسائز کی جانب سے رواں مالی سال موٹر سائیکل کی دوسری پرکشش نمبروں کیLEQ-16سیرزکی نیلامی جس میں1 نمبر25000ہزار روپے میں جبکہ5 نمبر24500سو روپے میں دوسرے نمبرپر سیل ہوا۔پرکشش نمبروں کو نیلام کرنے سے ایکسائز کو ایک دن میں6 لاکھ 32 ہزارسے زائد رقم کی وصولی ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمحکمہ ایکسائز کی جانب سے سال 2016 ء کی موٹر سائیکل، دوسری پرکشش نمبروں کی LEQ-16سیرز کی نیلامی ڈائریکٹر چوہدری محمدسہل ارشدکی ہدایات پر موٹر رجسٹریشن اتھاڑٹی کے آفیسرمحمد نعیم کی نگرانی میں ایکسائز کے آفس علی کمپلکس میں منعقد ہوئی جس میں1 نمبر25000ہزار روپے میں جبکہ, 5 24500سو روپے میں دوسرے نمبرپر اور 786 نمبر19100میں سیل ہوا۔

پرکشش نمبروں کو نیلام کرنے سے ایکسائز کو ایک دن میں6لاکھ 32 ہزار روپے سے زائد رقم کی وصولی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

موٹر رجسٹریشن اتھاڑٹی کے آفیسرمحمد نعیم کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی موٹر سائیکل کی د وسری پرکشش نمبروں کیLEQ-16سیرز کی نیلامی کے بہت سارے نمبرز ابھی فروحت ہوناباقی ہیں اور سیرز کا 1111 ِ ِ2222اور5000نمبر مہنگا ہونے کی وجہ سے سیل نہیں ہوا ہے۔ ان کا مزید کہناہے کہ لوگ نئی سیرز میں پرکشش نمبر خریدنے میں دلچپی لیتے ہیں جس کی وجہ سے ایکسائز کو اچھا خاصا ریو نیو اکٹھا کرنے میں مد دملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :