خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون ڈپٹی کمشنر تعینات ،عمارہ عامر خٹک نے ابیٹ آباد میں بطور ڈپٹی کمشنر اپنے عہدے کا چارج سنبھا ل لیا

جمعہ 12 فروری 2016 09:19

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2016ء)خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون کو ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیا گیا ۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کی عمارہ عامر خٹک نے ابیٹ آباد میں بطور ڈپٹی کمشنر اپنے عہدے کا چارج لے لیا ہے۔37 سالہ عمارہ عامر خٹک خیبر پختونخوا میں پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر ہیں۔ ضلع ایبٹ آباد میں ڈپٹی کمشنر کا عہدہ سنبھالنے والی ڈی ایم جی آفیسر عمارہ خٹک کا تعلق لاہور سے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے لاہور سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور بعد میں پنجاب یونی ورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وکالت کا شعبہ اختیار کیا۔ 34ویں کامن ٹریننگ پروگرام کی عمارہ عامر خٹک نے سی ایس ایس پاس کرنے کے بعد دو ہزار چھ میں ملازمت شروع کی۔ڈپٹی کمشنر ابیٹ آباد عمارہ خٹک ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفسیر لاہور اور حیدر آباد ،ڈپٹی سیکریٹری ریگولیشنز خیبر پختونخوا ،ڈائریکٹر ریلیف آپریشنز پروونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ایڈیشنل کمشنر ہزارہ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :