نئی دہلی :بھارتی وزیر اعظم کی متحدہ عرب امارات کے پرنس سے ملاقات

جمعہ 12 فروری 2016 09:43

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2016ء )بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں متحدہ عرب امارات کے پرنس شیخ محمد بن زید النہیان اور وفد سے ملاقات کی۔نئی دہلی کے صدارتی محل میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے پرنس شیخ محمد بن زید النہیان کا استقبال کیا۔ شیخ محمد بن زید النہیان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کے پرنس تین روزہ دورے پر گزشتہ روز بھارت پہنچے جہاں دونوں ملکوں کے درمیان بنیاد پرستی کی روک تھام ،سکیورٹی تعاون اور تجارت سمیت کئی معاہد ے طے پانے کا امکان ہے۔شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ کابینہ کے وزراء،اعلی حکام اور کاروباری شخصیات بھی بھارت پہنچیں ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 60 ارب امریکی ڈالر ہے۔

متعلقہ عنوان :