امریکہ،ہیکرز نے ایف بی آئی کا ڈیٹا چرا لیا، افسران و ملازمین کی تما م تر تفصیلات ٹوئٹر پر جاری کر دیں

جمعہ 12 فروری 2016 09:43

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2016ء)ہیکرنے امریکی ایف بی آئی کا ڈیٹا چرالیاکمپوٹر ہیکر نے امریکی ایف بی آئی کا ڈیٹا ہیک کرکے بیس ہزار سے زائد افسروں اور ملازمین کی رابطے کی تفصیلات ٹوئٹر پر جاری کردی ہیں۔ متاثرین میں انٹیلی جنس کے چیف جیمز کلیپر اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق کمپیوٹر ہیکرز نے امریکی محکمہ انصاف اور دیگر اداروں کے اٹھارہ ہزار ملازمین کی ذاتی تفصیلات سوشل میڈیا پر جاری کردیں۔

چوبیس گھنٹے کے بعد ایف بی آئی کے بیس ہزار ملازمین اور افسران کے رابطے کی تفصیلات،ٹیلیفون نمبرز،پتے اور دیگر اہم معلومات بھی افشا کردیں۔ امریکی محکمہ انصاف کے حکام نے ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق تو کی لیکن یہ نہیں بتایا کہ کتنے ملازمین اور افسر ڈیٹا چوری سے متاثر ہوئے۔ میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس چیف جیمز کلیپر اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن بھی متاثرین میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :