ابھی شادی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ،عمران خان،شادی سے زندگی ٹھیک چلتی ہے،پہلی شادی ختم ہونے پر دکھ ہوا تھا،دوسری شادی بھی بدقسمتی سے نہ چلی، نوازشریف کا سیاست میں آنے کا مقصد اپنے بزنس کو ٹھیک کرنا ہے،حکمران انتخابات میں دھاندلی سے جیت کر پیسہ بناتے ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 12 فروری 2016 10:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2016ء)چےئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ابھی شادی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ،شادی سے زندگی ٹھیک چلتی ہے،پہلی شادی ختم ہونے پر دکھ ہوا تھا،دوسری شادی بھی بدقسمتی سے نہ چلی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برے وقت کے ساتھ اچھا وقت آتا ہے،انسان اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست میں آنے کا مقصد اپنے بزنس کو ٹھیک کرنا ہے۔حکمران انتخابات میں دھاندلی سے جیت کر پیسہ بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راہداری منصوبہ کو متنازعہ بنانے پر چھوٹے صوبے شور مچائیں گے۔کالاباغ ڈیم کو صحیح طور پر سمجھا جاتا تو متنازعہ نہ بنتا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی ساری جماعتیں مغربی روٹ چاہتی ہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہسپتالوں کی ریفارمز ہورہی ہیں،نجکاری نہیں ہورہی،موجودہ نظام سے ہسپتالوں کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ لازمی سروسز ایکٹ پر تمام جماعتوں نے اتفاق کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے کی نجکاری اور سی پیک پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اڑھائی سال میں حکومت نے450ارب قرض لیا ہے،دھرنے کا مقصد حکومت گرانا نہیں تھا