خارجہ سیکرٹری کی سطح پر مذاکراتی عمل منسوخ نہیں ہوا، پاکستان،دونوں ملک جانتے ہیں مسائل کا حل صرف مذاکرات ہیں،خارجہ سیکرٹری مناسب وقت پر ملاقات کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ،پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی تمام کوششوں کا حصہ ہے ، پاکستان میں داعش کا کوئی منظم گروہ موجود نہیں،ڈی جی آئی بی کے بیان پر تبصرہ نہیں کروں گا،نفیس زکریہ کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پہلی ہفتہ وار پریس بریفنگ

جمعہ 12 فروری 2016 10:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2016ء ) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ خارجہ سیکرٹری کی سطح پر ہونے ولا مذاکرتی عمل منسو خ نہیں ہو ا، دونوں ممالک تمام واقعات پر باقاعدہ رابطے میں ہیں او ر خارجہ سیکرٹری مناسب وقت پر ملاقات کریں گے ، پاکستان اور بھارت کو معلوم ہے کہ مسائل کا حل صرف مذاکر ت ہیں اس لیے خارجہ سیکرٹری کی سطح پر مذاکراتی عمل معطل نہیں ہو گا ،پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی تمام کوششوں کا حصہ ہے ، پاکستان میں داعش کا کوئی منظم گروہ موجود نہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار نفیس زکریہ نے ترجمان دفتر خارجہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پہلی ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کیا نفیس زکریہ نے کہا کہ پاکستان نے دنیا میں استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے ،پاکستان کا شہری ہونا اورترجمان دفتر خارجہ کی حیثیت سے کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ،انہوں نے کہا کہ کستان میں داعش کا منظم گرو ہ موجو د نہیں اس کے بارے ڈی جی آئی بی کے بیان پر تبصرہ نہیں کروں گا،داعش بارے بیان پر پر وزارت داخلہ سے رابطہ کیا جائے، ترجمان نے کہا کہ پٹھان کوٹ واقع کی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ سے متعلق معلوم نہیں اس پر وزارت داخلہ ہی تبصر ہ کر سکتی ہے ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاک بھار ت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات کے لیے رابطے میں ہیں ،ملاقات کے لیے دونوں ممالک کی دلچسپی ہے ، پاک بھارت تمام واقعات پر باقاعدہ رابطے میں ہیں اور خارجہ سیکرٹری مناسب وقت پر ملاقات کریں گے پاک بھارت دونوں جانتے ہیں مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں خارجہ سیکرٹری کی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان مذاکر ت معطل نہیں ہونگے انہوں نے کہاقطرسے ایل این جی معاہدہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا متبادل نہیں ،توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک سے زائد آپشن پر غور شروع ہے ، نفیس زکریہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں استحکام کے لیے کوششیں کر رہا ہے افغانستان میں امن کے لیے کوشش صرف پاکستان کا ہی کام نہیں ، پورے خطے کا من افغانستان کے امن سے جڑا ہے صر ف پاکستان ہی مذاکرات کے لیے کوششیں نہیں کر رہا افغانستان سے متعلق چار ملکی اجلاس میں تمام فریقین نے اپنا اپنا کردار ادا کرنے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔