انسانی سمگلرز کے خلاف مہم مزید تیز او ر آئندہ ایک ماہ میں بہتری کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے،وزیر داخلہ کی ایف آئی اے کو ہدایت ،چوہدری نثار کی ایف آئی اے کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت، انسانی سمگلرز کے خلاف جاری مہم میں پیش رفت، مستقبل کے لائحہ عمل، میگا کرپشن کیسز بشمول ایگزیکٹ سکینڈل، اے کے ڈی ، ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اور پاکستان کرنسی ایکسچینج کیس پر بریفنگ د ی گئی
جمعہ 12 فروری 2016 09:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2016ء) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ انسانی سمگلرز کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کیاجائے او ر آئندہ ایک ماہ میں اس حوالے سے پیش رفت میں بہتری لاتے ہوئے رپورٹ پیش کی جائے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایف آئی اے کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں انسانی سمگلرز کے خلاف جاری مہم میں اب تک کی پیش رفت، مستقبل کے لائحہ عمل اور میگا کرپشن کیسز بشمول ایگزیکٹ سکینڈل، اے کے ڈی ، ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اور پاکستان کرنسی ایکسچینج کیس پر وزیرِداخلہ کو بریفنگ دی گئی۔
وزیرِداخلہ کو بتایا گیا کہ سال 2015میں ایف آئی اے نے مختلف مقدمات میں مطلوب 1245 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیاجبکہ 2014میں یہ تعداد 911تھی۔(جاری ہے)
ریکوری کی مد میں ایف آئی اے نے سال 2014-15 میں مجموعی طور پر 14.6ارب روپے کی ریکوری کی۔ واضح رہے کہ 2011میں ریکوریز کی کل رقم محض 20کروڑ،2012میں 21کروڑاور 2013میں ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے تھی۔مفرور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے حوالے سے ایف آئی کی مستقبل کی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے وزیرِداخلہ نے ہدایت کی کہ تمام اشتہاری ملزمان کا سنٹرل ڈیٹا بنک تیار کیا جائے جونہ صرف ملک بھر میں واقع ایف آئی اے کے تمام دفاتر کو مہیا کیا جائے بلکہ یہ ریکارڈ حساس اداروں اور پولیس کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے۔
وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مفرور اشتہاریوں کے پاسپورٹ منسوخ اور شناختی کارڈ بلاک کردیے جائیں۔ ایف آئی اے حکام نے وزیرِداخلہ کو بتایا کہ تمام اشتہاریوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جا چکے ہیں اور ان کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کی مخصوص ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں جن کو مخصوص ٹارگٹ دیے گئے ہیں۔ اجلاس میں انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے موجودہ قوانین کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیرِداخلہ نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے کاروبا رکی روک تھام اور اس میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے ضروری ہے کہ قوانین کو مزید مستحکم کیا جائے تاکہ کوئی شخص قوانین کی نرمی کا ناجائز فائدہ نہ اٹھا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے ان کیسز کی موثر پیروی پر خصوصی توجہ دے تاکہ اس مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر اور سادہ لوح انسانوں کے استحصال اور ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔میگا کرپشن کیسز میں ایگزیکٹ سکینڈل کے حوالے سے بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مذکورہ کیس میں جن 300 سے زائدیونیورسٹیز کے نام سامنے آئے ان میں سے کسی ایک بھی نہ توہائر ایجوکیشن نے تصدیق نہیں اور نہ ہی برطانوی یا دیگر کسی غیر ملکی متعلقہ ادارے کی طرف سے تصدیق کی گئی۔ایف آئی اے حکام نے بتایاکہ جن امریکی تعلیمی اداروں کے نام پر ڈگریاں جاری کی جاتی تھیں ان میں سے پندرہ کے بارے میں امریکی حکام نے باضابطہ اطلاع دی ہے کہ وہ سب کی سب جعلی ہیں۔حکام نے بتایا کہ اس کیس میں ٹھوس شواہدسامنے آئے ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ غیر ملکی تعلیمی اداروں کی ڈگریوں کا جھانسہ دے کر سادہ لو ح لوگوں کو بلیک میل کیا گیا اور ان کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ کیس کی تفتیش کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایگزیکٹ دفاترکے کمپیوٹرز سے 100ٹیرابائٹس سے زائد کا ڈیٹا اورریکارڈ مجسٹریٹ کی موجودگی میں حاصل کیا گیا علاوہ ازیں کلاؤڈ پر موجود ریکارڈ میں سے اب تک 75 فیصد ڈیٹاحاصل کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس سکینڈل سے ہزاروں کی تعداد میں ملکی وغیر ملکی شہری متاثر ہوئے ۔ غیر ملکی شہریوں میں سعودی، برطانوی ، امریکی و دیگر ملکوں کے شہری شامل ہیں۔ اے کے ڈی کیس، ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اور پاکستان کرنسی ایکسچینج کیس پر اب تک کی پیش رفت پر وزیرِداخلہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔میگا کرپشن کیسز پر اب تک کی پیش رفت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے وزیرِداخلہ نے ہدایت کی کہ میگا کرپشن کیسز کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر اس قدر مضبوط بنا دیا جائے کسی بھی جانب سے کسی مرحلے پر ان کو سبوتاژ نہ کیا جا سکے اور ان کیسز میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 12 فروری 2016 کی مزید خبریں
-
پی ایس ایل کی ہارٹ فیورٹ ٹیم لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آگئی،کوالیفانیگ روانڈ میں شرکت کے امکانات کم، گیل کی انجری کے باعث ٹیم مشکلات کا شکار
-
سیمی کو آخری اوور ان کی خواہش پر دیا میں اور حفیظ پر اعتماد نہیں تھے، شاہد آفریدی
-
حکو مت گھر و ں میں دینی تعلیم دینے والے علماء کا ڈیٹا مرتب کرنے کی حکمت عمل وضع کر نے میں نا کام،بغیر سیکورٹی کلیئرنس ہزاروں کی تعداد میں گھروں میں پڑھانے والے ملکی سلامتی کے لئے کسی بڑے خطرے سے کم ... مزید
-
وفاقی بیوروکریسی میں تبادلے و تقرریاں، عارف احمد خان وفاقی سیکرٹری داخلہ مقرر،سابق کمشنرکراچی شعیب صدیقی کو اسپیشل وفاقی سیکرٹری داخلہ ،شاہد خان کو سیکرٹری ایوان صدر تعینات کر دیا گیا،نوٹیفکیشن ... مزید
-
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون ڈپٹی کمشنر تعینات ،عمارہ عامر خٹک نے ابیٹ آباد میں بطور ڈپٹی کمشنر اپنے عہدے کا چارج سنبھا ل لیا
-
پنجا ب میں انسداد ٹی بی ویکسین نا پید، سینکڑ و ں بچوں کی زندگی خطرات سے دو چا ر ، ویکسین کی عدم دستیابی با رے وفاقی وزارت صحت کو تحریری طور پر آگاہ کیا ، 2 ماہ گزر گئے ویکسین فراہم نہیں کی گئی،پنجاب ... مزید
-
سپریم کورٹ ،کالا باغ ڈیم پر ریفرنڈم کرانے کی درخواست بحال ،سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم،جسٹس عمر عطاء بندیال نے کالا باغ ڈیم کے متعلق مقدمے میں بیٹھنے سے معذرت کرلی
-
چھ افراد کے قتل میں ملوث مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے عابد رضا کے کیس کی سما عت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی
-
اورنج لائن ٹرین منصوبہ 1998ء میں بنا تھا ،مجتبیٰ شجاع الرحمن، جی ٹی روڈ پر اور منصوبے کے روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،صوبائی وزیر
-
ہڑتال کرنے کی سزا، پی آئی اے کے 11 ملازمین نوکری سے برطرف ،حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے لازمی سروس ایکٹ لاگو کردیا تھا
-
بونیر، لین دین کے تنازع پر بھائی نے بھائی کی آنکھیں نکال دیں
-
لاہور، موٹر سائیکل کی دوسری پرکشش نمبروں کیLEQ-16سیرزکی نیلامی ، ایک نمبر25000ہزار جبکہ5 نمبر 24500 روپے میں دوسرے نمبرپر سیل ہوا
-
لاہوریوں کے لیے خوشخبری، ترک کمپنی البیراک شہر میں منفرد اے ٹیکسی سروس شروع کریگی
-
پاکستانی خاتون، 3 بچوں سمیت سپین پہنچنے کیلئے مہاجرین کیمپ یونان پہنچ گئی
-
ہیکرزنے امریکی محکمہ محصولات سے جعلی پن کوڈز حاصل کر لئے
-
برطانیہ،دہشتگردی میں معاونت ،تین افرادکوجیل بھیج دیا گیا
-
دہشت گردی کے خلاف اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا اجلاس مارچ میں ہو گا، سعو دی عرب اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد کے اجلاس کی میزبانی کرے گا
-
امر یکہ ،کرس کرسٹی صدارتی امیدوار کے انتخاب کی دوڑ سے باہر، کرسٹ کرسٹی سرکاری وکیل رہ چکے ہیں اور وہ اپنے تیکھے اور جارحانہ انداز بیان کے لیے معروف ہیں
-
امریکی سینیٹ نے شمالی کوریا کے خلاف سخت پابندیوں کی منظوری دیدی، پابندیوں کا اطلاق اْن افراد پر ہو گا جو پیانا یانگ کو اسلحہ فراہم کرتے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں، امر یکی حکام ، جنوبی ... مزید
-
اسرائیلی خاتون اوّل ملازمین سے بدسلوکی کی مجرم قرار، سارہ نتن یاہو کو گھریلو ملازم کو 43700 ڈالر ادا کرنے کا حکم ، الزامات جھوٹ ہیں، عملے کے سا تھ کبھی بدسلو کی نہیں کی ،سارہ نتن یاہو
-
سعودی عرب کے ساتھ تیل کی کم قیمت کے مسئلے پر مذاکرات کے لئے تیار ہیں : ایران
-
امریکہ،ہیکرز نے ایف بی آئی کا ڈیٹا چرا لیا، افسران و ملازمین کی تما م تر تفصیلات ٹوئٹر پر جاری کر دیں
-
نئی دہلی :بھارتی وزیر اعظم کی متحدہ عرب امارات کے پرنس سے ملاقات
-
ہیلری کلنٹن صدر بنیں تو وہ امریکا کو ناختم ہونے والی جنگ میں جھونک دیں گی، جولین اسانج،ہیلری کلنٹن جنگی فطرت کی حامل خاتون ہیں ان کے غلط فیصلوں نے داعش جیسے گروہ کو بڑھاوا دیا ، وکی لیکس میں شائع ... مزید
-
امریکی خاتون کے ہاں نرالی جڑواں بچیاں،ایک گوری ،ایک کالی
-
ماضی کے حکمرانوں کی غلطیوں کا خمیازہ ہم آج بھگت رہے ہیں،آج کا پاکستان کل کے پاکستان سے کہیں زیادہ بہتر ہے،نواز شریف، الیکشن مہم کے دوران وعدوں کی جانب سے بڑھ رہے ہیں ،ملک کو اندھیروں سے نہ صرف نجات ... مزید
-
آرمی چیف نے 12دہشت گردوں کی سزا ئے موت کی توثیق کر دی،مجرموں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان اور سپاہ صحابہ سے ہے
-
انسانی سمگلرز کے خلاف مہم مزید تیز او ر آئندہ ایک ماہ میں بہتری کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے،وزیر داخلہ کی ایف آئی اے کو ہدایت ،چوہدری نثار کی ایف آئی اے کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت، انسانی سمگلرز ... مزید
-
خارجہ سیکرٹری کی سطح پر مذاکراتی عمل منسوخ نہیں ہوا، پاکستان،دونوں ملک جانتے ہیں مسائل کا حل صرف مذاکرات ہیں،خارجہ سیکرٹری مناسب وقت پر ملاقات کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ،پاکستان دہشت گردی کے خاتمے ... مزید
-
ملک میں ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ، چھ عالمی ادویہ ساز کمپنیوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی منظوری کے بغیر خاموشی سے اپنی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،کمپنیوں کی جانب سے بغیر ... مزید
-
وزارت مذہبی امور نے حج2016ء کیلئے سفارشات قائمہ کمیٹی میں پیش کردیں، سیاستدانوں،ججز،جرنیل اور افسر شاہی سمیت کسی کیلئے بھی حج کوٹہ مختص نہیں کیا جائے ،،دوران حج زخمی ہونے والوں کیلئے معاوضے50ہزار ... مزید
-
نوازشریف کے دور حکومت میں غربت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے،عمران خان ،انہیں عوام کی پرواہ نہیں،ان کا اقتدار میں آنے کا مقصد اپنے کاروبار کو بڑھانا ہے،خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں اصلاحات کے لئے حکومت ... مزید
-
پختونخوا میں ایک سازش کے تحت تحریک انصاف کو لایا گیا ہے ،مولانا فضل الرحمن،اس کا بنیادی مقصد مذہبی عقائد رکھنے والے پختونوں کی اساس کو کمزور کرنا ہے ،مغربی دنیا اپنے اقتدار کی ترویج کیلئے اس کی حمایت ... مزید
-
یورپی یونین کیساتھ ڈی پورٹیز معاہدہ،دہشتگردوں کا پاکستان میں داخلہ بند ،معاہدے سے پاکستان کی سالمیت مذید مستحکم ہو گی،بیرون ممالک سے آنیوالے جرائم پیشہ افراد کو بھی پاکستان داخل نہیں ہونے دیا ... مزید
-
حکومت کی جارحانہ کارروائی،پی آئی اے ایکشن کمیٹی خوف زدہ ہوگئی، شہبازشریف سے ملاقات میں معاملات طے پاگئے،مسائل کے حل کیلئے ذاتی کوششوں سے متعلق بھی یقین دہانی کرائی،ایکشن کمیٹی،معاملات بند کمروں ... مزید
-
دنیا بھر کے جیلوں میں قید پاکستانیوں کی وطن واپسی ،پاکستان رواں ماہ سے مختلف ممالک کے سفارتخانوں سے رابطوں کا آغاز کرے گا
-
امریکا،چیئرمین خا رجہ امور کمیٹی کی پاکستان کوF-16 طیا ر ے دینے کی مخالفت ، پاکستان کے حقانی گروپ سے روابط ہیں لہذا اسے ایف سولہ طیارے فروخت نہ کیے جائیں،سینیٹر باب کروکر کا جان کیری کو خط، پاکستان ... مزید
-
دو ماہ میں سعودی ایمبیسی نے 70 ہزار پاکستانیوں کو ویزے جاری کیے
-
ابھی شادی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ،عمران خان،شادی سے زندگی ٹھیک چلتی ہے،پہلی شادی ختم ہونے پر دکھ ہوا تھا،دوسری شادی بھی بدقسمتی سے نہ چلی، نوازشریف کا سیاست میں آنے کا مقصد اپنے بزنس کو ٹھیک کرنا ... مزید
-
سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحادامن کیلئے مفیدنہیں ، ایرانی سفیر،پاک ایران دوطرفہ تجارتی حجم27کروڑڈالررہ گیا،تجارتی حجم5ارب ڈالرتک پہنچ سکتاہے،کچھ علاقائی ممالک کودہشتگردی کے مددسے ہاتھ ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.