کراچی،حکومت سندھ کی وزراء کو کسی بھی مقدمہ سے قبل احتساب کورٹ یا ہائی کورٹ سے قبل از گرفتاری ضمانت کرانے کی باضابطہ ہدایت

جمعرات 11 فروری 2016 09:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2016ء)حکومت سندھ نے تمام صوبائی وزراء سے باضابطہ طور پر کہہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی مقدمہ بننے سے قبل احتساب کورٹ یا سندھ ہائی کورٹ سے قبل از گرفتاری ضمانت کروالیں ، ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت ایک درجن وزراء اور مشیروں کے خلاف نیب نے تحقیقات مکمل کرلی ہے جس میں آغاسراج درانی، نثار کھوڑو، جام مہتاب ڈہر، شرمیلا فاروقی، سید مراد علی شاہ، منظوروسان، مکیش کمار چاولہ اور دیگر شامل ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ پیر مظہر الحق نادر مگسی ، شرجیل انعام میمن، علی مردان شاہ، اویس مظفر، محمد علی ملکانی کے خلاف پہلے ہی تحقیقات کرکے ریفرنس تیار کرلیے ہیں جو مرحلہ وار احتساب عدالتوں کو بھیجے جارہے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو اس بات کی پریشانی ہے کہ اگر نیب نے وزراء کے خلاف کیس کرنا شروع کیے تو پھر نصف صوبائی کابینہ جیلوں میں ہوگی یا پھر بیرون ممالک فرار ہوجائیگی اس قانونی مشیروں کے ساتھ صلاح مشورے تیز کردیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :