موٹر ساز کمپنی ڈیملر اے جی کا ایئر بیگز میں خرابی کے باعث امریکہ سے آٹھ لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان

جمعرات 11 فروری 2016 09:48

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2016ء) جرمنی کی موٹر ساز کمپنی ڈیملر اے جی نے ایئر بیگز میں خرابی کے باعث امریکہ سے آٹھ لاکھ چالیس ہزار مرسڈیز بینز کاریں اور ڈیلمر گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق واپس منگوائی جانے والی گاڑیوں میں تقریبا سات لاکھ پانچ ہزار مرسڈیز بینز کاریں اور ایک لاکھ چھتیس ہزار ڈیملر گاڑیاں شامل ہیں جس کی وجہ ان میں لگے تکاتا کمپنی کے حفاظتی ایئربیگز ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں دس افراد ہلاک ہوئے جن میں سے 9 کا تعلق امریکہ سے ہے۔یاد رہے کہ تکاتا کمپنی کے خراب ایئربیگز کی وجہ سے دنیا کی کئی موٹر ساز کمپنیاں مختلف ملکوں سے دو کروڑ گاڑیاں واپس منگوانے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ عنوان :