پینٹاگون سے مالی سال 2017 کے بجٹ میں اسرائیلی میزائل اور دیگر پروگراموں کے لئے 1.146 ملین ڈالر مختص کرنے کی درخواست ، میڈیا رپورٹ

جمعرات 11 فروری 2016 09:48

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2016ء) امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون سے مالی سال 2017 میں اسرائیل کے میزائل نظاموں اور دیگر فوجی پروگراموں کے لئے 145.8 ملین ڈالر فنڈز مختص کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئے فنڈز کے لئے درخواستیں دفاعی ادارے کے مالی سال 2017 583 بلین ڈالر کے بجٹ میں پیش کی گئی ہیں جو کہ پینٹاگون کے سربراہ آشٹن کارڈ نے پیش کیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق آئرن ڈوم کے لئے 42 ملین ڈالر اضافے میں امریکی میزائل دفاعی ادارے کے بجٹ میں اسرائیل کے تعاون پروگراموں کے لئے 103.8 ملین ڈالر کی درخواست بھی شامل ہے ۔رپورٹ کے مطابق میزائل دفاعی ادارے کے ڈائریکٹر وائس ایڈمرل جیمز سائرنگ نے بتایا کہ ان کا ادارہ اسرائیل کے ساتھ آئرن ڈوم نظام کے لئے معاون پیداواری معاہدے کے تحت کام کر رہا تھا انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین ڈیوڈ کے سلنگ پروگرام کے لئے دوسرے معاون پیداواری معاہدے پر پہنچنے کے لئے کوشاں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :