چوہدری نثار کا امیر مقام کو تحریک انصاف کی جانب سے دھمکیوں پر اظہار تشویش

جمعرات 11 فروری 2016 10:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کو تحریک انصاف کی جانب سے دی گئی دھمکیوں پر اظہار تشویش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کو ایک سیاسی جماعت کی جانب سے دی گئی دھمکیوں سے متعلق معاملے کے جانے کیلئے انہیں فون کیا فون پر امیر مقام نے وزیر داخلہ کو تحریک انصاف کی دھمکیوں سے آگاہ کیا چوہدری نثار نے کہا کہ حیرانگی کی بات ہے کہ ڈاکٹروں کی حمایت میں کوئی بات کریں تو یہ غلط ہے سیاسی جماعتیں پی آئے اے کے ہڑتالوں میں جلتی پر تیل ڈالیں تو صحیح ہے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ بہادر آدمی ہیں دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں