چیئرمین پی سی بی نے ورلڈ ٹی 20 کیلئے 15 رکنی قومی کرکٹ سکواڈ کی منظوری دیدی، احمد شہزاد ، عمر گل ، صہیب مقصود کو ڈراپ، سپر لیگ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر محمد نواز ، رومان ئیس ورلڈ ٹی 20 میں شامل کرنے کا فیصلہ کامران اکمل اور افتخار احمد بھی ٹیم کا حصہ ہونگے

بدھ 10 فروری 2016 10:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2016ء)چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے 15 رکنی قومی کرکٹ سکواڈ کی منظوری دیدی ، احمد شہزاد کو ڈراپ اور خرم منظور کو آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر سلیکٹرز نے محمد نواز اوررومان رئیس کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اوپنر احمد شہزاد کی مسلسل خراب کارکردگی کی بنا پر انہیں ڈراپ کرکے خرم منظور کو آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عمر گل اور صہیب مقصودکو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ کامران اکمل بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔ افتخار احمد ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دونوں ایونٹس میں ٹیم کا حصہ ہونگے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم میں سرفرازاحمد، بابر اعظم، شعیب ملک، عمراکمل، وہاب ریاض، عماد وسیم، عرفان ، انورعلی، محمد عامر،محمد حفیظ،وہاب ریاض اور شاہد آفریدی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔