بھارت : جج کے لان سے سبزی کھانے پر بکری گرفتار،بکری تھانے میں دہائیاں دیتی رہی، پو لیس کو بے زبا ن جا نور پر تر س نہ آ یا

بدھ 10 فروری 2016 09:48

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2016ء ) بھارت میں بدتمیز میاں مٹھو کے بعد اب بکری کی شامت آ گئی ، ریاست چھتیس گڑھ میں جج کے گھر کے لان میں گھسنے پر بکری کو اس کے مالک سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

بکری تھانے میں دہائیاں دیتی رہی ، تھانے کے احاطے میں بندھی بکری شاید اپنی بے گناہی کی دہائیاں دے رہی ہے، جج کے گھر کے لان میں سبزیاں کھانا اس بے زبان بکری کا جرم ٹھہرا ، سزا بکری کے مالک کو بھی ملی ، دونوں پولیس کی حراست میں ہیں۔یاد رہے کہ بھارت میں بے زبان جانوروں کی گرفتاری کوئی نئی بات نہیں اس سے پہلے ایک پاکستانی کبوتر اور بدتمیز طوطے کو کئی دن تھانے میں بند رہنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :