ڈی جی احتساب کمیشن خیبر پی کے جنرل (ر)حامد خان کا مستعفی ہونے کا اعلان ،عمران خان نے کرپشن کرنے والوں کو پکڑنے کا کہاتھا‘ 30 روز میں کرپشن کے خلاف تحقیقات مکمل نہیں ہوسکتیں، نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 10 فروری 2016 09:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2016ء) ڈی جی احتساب کمیشن خیبر پی کے جنرل ریٹائرڈ حامد خان نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے کرپشن کرنے والوں کو پکڑنے کا کہاتھا‘ 30 دنوں میں کرپشن کے خلاف تحقیقات مکمل نہیں ہوسکتیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ پہلے عمران خان نے کہا تھا کہ کے پی کے میں کرپشن کرنے والوں کو پکڑوں پھر انہوں نے کرپشن سے متعلق تحقیقات تین دنوں میں کرنے کاکہا ہے تیس دنوں میں کرپشن سے متعلق تحقیقات کیسے مکمل ہوسکتی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے آج بدھ کواپنے عہدے سے استعفیٰ دے دوں گا۔

متعلقہ عنوان :