انٹر بینک مارکیٹ روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مزید کم ہو گئی ،اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر106روپے سے گھٹ کر105روپے کی سطح پر آگئی

منگل 9 فروری 2016 09:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 9فروری۔2016ء) انٹر بینک مارکیٹ روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مزید کم ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر106روپے سے گھٹ کر105روپے کی سطح پر آگئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں11پیسے کمی وا قع ہو ئی جس کے بعد ڈا لر کی قیمت خرید104.30روپے سے کم ہو کر104.19روپے اور قیمت فروخت104.35روپے سے کم ہو کر104.24روپے ہو گئی اسی طرح 40پیسے کی نمایاں کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈا لرکی قیمت خرید105.90روپے سے گھٹ کر105.50روپے اور قیمت فروخت106.10روپے سے گھٹ کر105.70رو پے پر آ گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کو یورو کی قدر میں70پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید116.70روپے سے کم ہو کر116روپے اور قیمت فروخت117.70روپے سے کم ہو کر 117رو پے ہو گئی اسی طرح 1.50روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پا ؤنڈ کی قیمت خرید152.50روپے سے کم ہو کر151روپے اور قیمت فروخت153.50روپے سے کم ہو کر152روپے روپے ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :