پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کروڑوں کے گھپلوں میں ملوث ،تحقیقات کا مطالبہ،فی پاسپورٹ600سے ہزاروں روپے تک ناجائز فیس وصول کی جا رہی ہے، سعودی سفارت خانے کے خلاف ہر سازش کو نا کام بنایا جائیگا،کمیٹی نے ہزاروں پاسپورٹ سعودی سفارت خانے نہیں بھیجے، اس ظالمانہ فعل سے میڈیکل ایکسپائر ہو گئے،عہدیداران کی پریس کانفرنس

منگل 9 فروری 2016 09:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 9فروری۔2016ء ) پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کی کمیٹی کروڑوں روپے کے گھپلوں میں ملوث نکلی جس پر اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز گروپ کے عہدیداران اور ایسوسی ایشن ارکان نے متعلقہ حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ چھ سو سے لے کرہزاروں روپے تک فی پاسپورٹ ناجائز فیس لیکرقانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ۔

سعودی عرب کے سفارت خانے کے خلاف ہر سازش کو نا کام بنایا جائیگا۔سفارت خانے کو کسی صورت بدنام نہیں ہونے دیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار پیر کو پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز گروپ کے عہدیداران اور ممبران نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ کمیٹی نے ایسے ہزاروں پاسپورٹ سعودی عرب کے سفارت خانے میں نہیں بھیجے جن کے میڈیکل ہو چکے تھے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے اس ظالمانہ فعل سے جو میڈیکل ہو چکے تھے ایکسپائر ہو گئے۔ یاد رہے فی میڈیکل کروانے کی فیس پانچ ہزار پانچ سو روپے (5500)ہے۔ اس کے علاوہ فی پاسپورٹ چھ سو سے لے کر ہزاروں روپے تک ناجائز اور غیر قانونی رقم وصول کی گئی۔ جو میڈیکل ایکسپائر ہونے کے بعد انھیں واپس نہیں دی گئی۔ مزید برآں پوئپاکمیٹی کا مافیا خود ساختہ اعتراض لگا کر پاسپورٹ واپس کر دیتے ہیں اور وصول کی گئی رقم واپس کرنے کے بجائے خود ہضم کر جاتے ہیں اور مخالف گروپ کے پروموٹرز کو بلیک میل کرنے اور انھیں نقصان پہنچانے کیلئے ناجائز ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں جس کے باعث ان پروموٹرز کا کاروبار بری طرح ٹھپ ہو کر رہ گیاہے اندیشہ ہے کہ گورنمنٹ کے خزانہ میں جو اربوں ڈالرکا فارن ایکسچینج آ رہا ہے وہ بری طرح متاثر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ "ڈرا پ باکس "من پسند میں تقسیم کئے جارہے ہیں جبکہ عام پروموٹرز کی حق تلفی کی جارہی ہے اور من پسند پروموٹرز کو خوب نوازتے اور بے ضابطگیوں کے ذریعے مستفید ہوتے ہیں۔اراکین اور عہدیداران نے بتایا کہ ایسوسی ایشن کے بائی لاز کے مطابق انتخاب ہر سال ہوتا ہے مگر آج ڈیڑھ سال ہونے کو ہے ڈی جی ٹریڈ آرگنائزیشن الیکشن کرانے میں ناکام ہے۔

انتخابات کے انعقاد کے لئے ہمارے گروپ نے پچاس ہزار روپے بھی ٹریڈ آگنائزیشن کوجمع کرا دیئے ہیں تا کہ الیکشن جلدی ہو۔ اس موقع پر کہا گیا کہ موجودہ متنازعہ چیرمین نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا بلکہ ڈراپ باکس کی سیاست کر کے مزید مسائل پیدا کئے۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز گروپ نے ڈایریکٹر جنرل، ٹرید آرگنائزیشن ، ریگولیٹری اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ پیوپا آفس میں کی جانے والی کروڑوں روپے کی کرپشن کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور حالیہ الیکشن کے خلاف ٹریڈ آرگنائزیشن ریگولیٹری اتھارٹی آفس میں الیکشن کالعدم قرار دیئے جانے والی درخواست پر فوری کاروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ پوئپاکے حالیہ الیکشن میں بیلٹ پیپر اور ریکارڈ پرچی دونوں پر سیریل نمبرپرنٹ کئے گئے تھے۔ جس کی بنیاد پر موجودہ متنازعہ چیرمین اپنے خلاف ڈالے گئے ووٹوں کا سیریل نمبر ریکارڈ کاپی کے سیریل نمبر سے ملا کر پروموٹرزکوانتقام کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے۔ اور متنازعہ چیرمین اور کمیٹی نے اب تک جو فنانشیل کرپشن کی ہے اس کا آڈٹ کیا جائے۔

ڈائریکٹر جنرل ، ٹریڈ آرگنائزیشن ریگولیٹری اتھارٹی، TO ٓایکٹ قانون کے مطابق پیوپا آفس میں سرکاری ملازم تعینات کر کے فوری نئے الیکشن شیڈول کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے ہر دروازے پر دستک دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ ہم یہاں پر سینکڑوں لوگ جو ملک کے ہر شہر سے آئے ہیں تا کہ پر امن احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے۔ پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران نے موجودہ کمیٹی کی ناقص کارکرگی اور کرپشن کو بے نقاب کرنے کے لئے اور نئے الیکشن کے انعقاد کے لئے پریس کلب اسلام کے باہرپر امن ا حتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے یہ حکمت عملی اختیار کی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پوئپاکے پاس کیونکہ کوئی واضح پالیسی نہیں ہے۔ ا س لئے عہدیدار اور اراکین ایسوسی ایشن متعلقہ حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ سعودی عرب کے سفارت خانے سے ویزہ لگوانے کیلے جامع پالیسی تشکیل دی جائے۔ تا کی آئندہ کسی کی حق تلفی نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :