پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوڈ لائنس کی فیس میں ازخود اضافہ کردیا

منگل 9 فروری 2016 09:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 9فروری۔2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پیٹور فوڈ آرڈینس کے تحت بنائے جانیوالے فوڈ لائنس کی فیس میں ازخود اضافہ کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ اضافہ پانچ ہزار، دس ہزار اور پندرہ ہزار روپے فی کاروبار کے حساب سے کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اتھارٹی ازخود اضافہ نہیں کرسکتی۔ اتھارٹی نے نہ ہی اس اضافہ کے لئے کسی سے کوئی منظوری لی ہے۔ اس حوالے سے اتھارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ اضافہ پنجاب اسمبلی سے پنجاب فوڈ اتھارٹی بل کی منظوری سے قبل ہی کردیا گیا تھا جو سراسر غیر قانونی ہے کھانے پینے کی اشیاء کا کاروبار کرنے والے شہریوں نے اضافہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :