لکی مروت :دکان میں دھماکہ ، دو افراد جاں بحق،دھماکہ زندی اکبر خان میں بارودی مواد پھٹنے سے ہوا ، پولیس نے شواہد اکٹھے کر لئے

منگل 9 فروری 2016 09:30

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 9فروری۔2016ء) ایف آر لکی مروت کے علاقہ زندی اکبر خان میں دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بنوں اور لکی مروت کے سنگم پر واقع علاقے زندی اکبر خان میں دکان میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا۔ دکاندار صبح کے وقت دکان کھول رہا تھا کہ دکان کے دروازے کے قریب نصب بارودی مواد پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دکاندار دین محمد اور شمس الرحمان جان بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :