بھارت نیپال ،بند سرحددوبارہ کھول دی گئی

منگل 9 فروری 2016 09:28

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 9فروری۔2016ء)بھارت اور نیپال کے درمیان کئی ہفتوں سے بند سرحدی گزرگاہ کھل گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیپال کے میدانی علاقوں میں نئے دستور کے خلاف کیے جانے والے شدید اور پرتشدد مظاہروں کے دوران یہ سرحدی گزرگاہ بند کر دی گئی تھی، کل 133 ایام یہ سرحدی راستہ بند رہا۔

(جاری ہے)

سرحدی راستے کے کھل جانے پر سینکڑوں ٹرک بھارت سے نیپال میں داخل ہوئے۔ اسی دوان نیپال سے بھی ستر پٹرول ٹینکر بھارت میں داخل ہوئے تاکہ وہ پٹرول واپس نیپال لا سکیں جہاں مٹی کے تیل، پٹرول، اور ڈیزل کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔بیرگنج کا راستہ اس وقت کھلا جب مقامی لوگوں نے مادیسی آبادی کے مظاہرین کے کیمپوں کو اکھاڑ پھینکا تھا۔

متعلقہ عنوان :