ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لیے اچھی خبر،حکومت کا گولیاں اصل قیمت سے 800 گنا سستی تیار کرانے کا فیصلہ

منگل 9 فروری 2016 09:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 9فروری۔2016ء)ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لیے اچھی خبر،حکومت نے مرض کی گولیاں اصل قیمت سے 800 گنا سستی تیار کرانے کا فیصلہ کرلیا،نئی قیمت 5 ہزار 862 مقرر کرنے کی سمری تیار کرلی گئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے ہیپاٹائٹس کی گولیوں کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا، 28 گولیوں کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار سے کم کرکے 5 ہزار 862 روپے مقرر کردی گئی وزارت قومی صحت نے دوا کی نئی قیمت مقرر کرنے کی سمری وزارت قانون کو بھجوادی ہے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن رواں ہفتے جاری ہوگا۔

وفاقی حکومت کے فیصلے سے ہپپاٹائٹس سی کے کروڑوں مریضوں کی سستی دوا تک رسائی ممکن ہوگی ، اس سے قبل وزارت قومی صحت ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور دوا سازکمنیاں ملی بھگت سے 28 گولیوں کی قیمت 26 ہزار روپے مقرر کرنا چاہتی تاہم ایک نجی ٹی وی کی جانب سے معاملہ اٹھانے پر حکومت نے کم سے کم قیمت مقرر کرنے کافیصلہ کرلیا ہے ۔واضح رہے کہ ہیپاٹائٹس کے مریض کو گولیوں کا تین ماہ کا کورس مکمل کرنا پڑتا ہے۔