مذہبی انتہا پسندی صر ف اسلامی ممالک تک محدود نہیں ، بلاول بھٹو زرداری ، دیگر مذہبی انتہا پسند بھی دنیا کو اندھیروں میں لے جانا چاہتے ہیں،تقریب سے خطاب

منگل 9 فروری 2016 09:19

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 9فروری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام مذہب امن کی تعلیمات دیتے ہیں مذہبی انتہا پسندی اسلامی دنیا تک محدود نہیں دیگر مذہبی انتہا پسندی اس طرح خطرناک ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے امن انسٹیٹوٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں اسلام اور دیگر مذاہب امن کی تعلیم دیتے ہیں مذہبی انتہا پسندی اسلامی ممالک تک محدود نہیں ہے بلکہ مذہبی انتہا پسند بھی اس طرح خطرناک ہیں انتہا پسند دیگر ایجنڈوں کے ساتھ دنیا کو اندھیروں میں لے جانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا کے لئے یہ نیا خطرہ ہو گا لیکن میرے لئے نیا نہیں ہے ۔