ماڈل ایان علی کا ماڈلنگ کی تعلیم کیلئے جدید ترین کالجز قائم کرنیکا فیصلہ، ہوم ورک مکمل کر لیا ، کالجز کراچی ، لاہور ، اسلام آباد اور سیالکوٹ میں قائم کئے جائیں گے

پیر 8 فروری 2016 09:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2016ء) معروف ماڈل اور ڈالر گرل ایان علی نے ماڈلنگ کی تعلیم کے حوالے سے جدید ترین کالجز قائم کرنے کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے ۔ کالجز کراچی ، لاہور ، اسلام آباد اور سیالکوٹ میں قائم کئے جائیں گے بعدازاں ان کالجز کی چین ملک کے دیگر بڑے شہروں تک پھیلائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اوورسیز پاکستانیوں کے لئے دبئی میں ایک بین الاقوامی کالج کی برانچ قائم کی جائے گی ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے معروف ماڈل ایان علی اب پاکستانی نوجوانوں کو ماڈلنگ سکھائیں گی اور باقاعدہ لیکچر بھی دیں گی ماڈلنگ کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے ملک کے 16 بڑے شہروں میں ورکشاپس بھی کرائی جائیں گی آرٹس کالجز کے قیام کے لئے ابتدائی طور پر اراضی کے حصول کے لئے پانچ رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جو موزوں جہگوں کی تلاش کریں گی اور حتمی طور پر اراضی حاصل کر کے کالجز کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا ۔