پاکستان ریلوے کے اکاؤنٹ سیکشن کی نااہلی، ملازمین کے جی پی فنڈز کے اربوں ڈوب گئے

پیر 8 فروری 2016 09:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2016ء) پاکستان ریلوے کے اکاؤنٹ سیکشن کی نااہلی کے باعث ملازمین کے جی پی فنڈز کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ آڈٹ حکام نے پاکستان ریلوے کو سختی سے ہدایات کی ہیں کہ ملازمین کے اربوں روپے فوری طور پر ایک علیحدہ اکاؤنٹ میں رکھ کر مستقبل کیلئے محفوظ کر لیا جائے۔ بصورت دیگر مستقبل قریب میں پاکستان ریلوے شدید مشکلات سے دو چار ہو سکتا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ریلوے ملازمین کی تنخواہوؤں سے کاٹئے گئے جی پی فنڈز کے 5 ارب 61 کروڑ 6 لاکھ روپے پاکستان ریلوے اکاؤنٹ سیکشن نے خطیر رقم کیلئے کوئی علیحدہ اکاؤنٹ نہ بنا رکھا تھا جس کے باعث بھاری رقم ریلوے کے دیگر اخراجات میں بہہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اربوں روپے فنڈز کٹوتی کیلئے اکاؤنٹ سیکشن نے علیحدہ کھاتہ بھی نہیں بنایا ہوا تھا جس سے اندازہ لگایا جا سدکے کہ نیشن جانے والے ملازمین کو کیسے جی پی فنڈ کی ادائیگی کی جا سکے گی یا ضرورت کے باعث سرکاری ملازمین اپنا جمع کیا گیا پیسہ لے بھی سکتے ہیں تو وہ کس طرح سے ریلوے حکام سے پنی رقم وصول کر پائیں گے۔

(جاری ہے)

آڈٹ رپورٹ 2012-13ء میں کہا گیا ہے کہ جی پی فنڈ کا علیحدہ اکاؤنٹ کھول کر خطیر رقم کو محفوظ کیاجائے، اگر اب ممکن نہ ہوا تو پھر آنے والے دنوں میں ریلوے مزید مشکلات سے دو چار ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :