وزارت مذہبی امور کا حج کوٹہ کو اوپن کرنے کی پالیسی بنانے کا فیصلہ ، اوپن حج کوٹہ حاصل کرنے کیلئے اہم حکومتی شخصیات متحرک

پیر 8 فروری 2016 09:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2016ء) وزارت مذہبی امور نے حج کوٹہ کو اوپن کرنے کی پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے چنانچہ اوپن حج کوٹہ حاصل کرنے کیلئے اہم حکومتی شخصیات جن میں وزراء‘ ممبران اسمبلی اور سیاستدان شامل ہیں متحرک ہوگئے ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق 2010 ء میں اپوزیشن لیڈر سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید علی شاہ نے ملک بھر کی 740 نجی حج کمپنیوں کو پانچ سال کیلئے حج کوٹہ کے اجراء کیلئے رجسٹرڈ کیا تھا جس کی وجہ سے حج کوٹہ میں کمی بیشی ناممکن ہوگئی تھی تاہم موجودہ حکومت نے 2015 ء میں رجسٹریشن ختم کرتے ہوئے اس اوپن کرنے کا فیصلہ کیا چنانچہ رجسٹریشن کے ختم ہونے کے بعد ملک بھر کی اہم شخصیات جن میں وزراء ‘ صنعت کار‘ ممبران اسمبلی اور بڑے بڑے سیاستدان شامل ہیں وہ نہ صرف حج کوٹہ حاصل کرنے کیلئے سرگرم ہیں بلکہ وہ کوٹہ کو اوپن کرانے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں جبکہ پرائیویٹ حج کمپنیاں جو بارہ سال سے کام کرنے کا تجربہ رکھتی ہیں اب ان کمپنیوں کے حج کوٹہ کو بڑھا کر 2300 کمپنیوں کے برابر کردیا گیا ہے دوسری طرف سعودی حکومت اس صورتحال سے سخت پریشان ہیں سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ تجربہ کار کمپنیوں کے مقابلے میں نئی کمپنیوں کو کس طرح ہم قبول کریں خبر رساں ادارے کے مطابق موجودہ 740 کمپنیاں سپریم کورٹ کے جسٹس بنڈاری کمیشن کی رپورٹ پر ان سات سو چالیس کمپنیوں کو حج کوٹہ جاری کیا گیا تھا چنانچہ اب سیاسی دباؤ کے تحت وزارت مذہبی امور 740 کی بجائے حج کوٹہ کو اوپن کرکے اپنے تعلق داروں کو نوازنا چاہتی ہے چنانچہ صورتحال کے پیش نظر پرائیویٹ حج کمپنیوں کی آرگنائزیشن (ہوپ) نے حکومت کے ان اقدامات کو عدالتوں میں چیلنج کرنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے بڑے بڑے شہروں میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ امر قابل ذکر ہے جو وزارت حج و مذہبی امور نے 2015 ء میں حج کمپنیوں کو ان کارکردگی کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا ہے۔ مگر اس کے باوجود اب سیاسی دباؤ کے تحت وزارت مذہبی امور نئی پالیسی بنانے پرمجبور ہوگئی ہے۔ اگر حکومت نے یہ اقدام اٹھایا تو پرائیویٹ حج کرنے والے افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :