عمران کے جلسے میں ڈی جے بٹ کی کارکنوں پرمکوں اورتھپڑوں کی بارش،ٹرک پرکیوں چڑھے،ناراض ہوکرعمران کے پاس پہنچنے کی کوشش

پیر 8 فروری 2016 09:58

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی آمد کے موقع پر پنڈال کچھا کچھ بھر گیاتو کارکن ٹرک پر چڑھ گئے ڈی جے بٹ کا ساؤنڈ سسٹم اچانک بند ہو گیاڈی جے بٹ آگ بگولہ ہو کر لوگوں سے لڑائی جھگڑا شروع کردیا کارکنوں پرڈی جے بٹ نے آپے سے باہر ہوکرپہلے تھپڑ برسائے اور پھر ناراض ہو کر لوگوں کو دھکے دیتے ہوئے عمران خان سے شکایت کر نے چلے گئے عمران خان کی آمد پر بعض کارکن ٹرک پر چڑھ گئے ٹرک پر موجود جنریٹر بند ہوا تو ساؤنڈ سسٹم بھی بند ہو گیا میرے ٹرک پر کیوں چڑھے ڈی جے بٹ غصے سے لال پیلے ہوگئے پہلے تھپڑ برسائے پھر مکوں سے کی بارشکی اور لوگوں کو دھکے دیتے ہوئے عمران خان سے شکایت کرنے چلے گئے لیکن کارکنوں کی رش کی وجہ سے عمران خان تک نہ پہنچ سکے

متعلقہ عنوان :