پاکستان سروس ایکٹ1952 کے تحت تمام ملازمین حاضری کویقینی بنائیں،پی آئی اے ، کوئی غیرحاضریاحکم عدولی کامرتکب ہواتوایکٹ کے تحت ایک سال قیداورجرمانے کی سزاسنادی جائے گی،ملازمین کو انتباہ

پیر 8 فروری 2016 09:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2016ء)پی آئی اے نے پاکستان سروس ایکٹ1952 کے تحت تمام ملازمین کوخبردارکیاہے کہ ادارے کے احکامات کے ساتھ ساتھ اپنی حاضری کویقینی بنائیں اگرکوئی غیرحاضریاحکم عدولی کامرتکب ہواتوایکٹ کے تحت ایک سال قیداورجرمانے کی سزاسنادی جائے گی ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کودستیاب خط کے مطابق پی آئی اے نے پاکستان سروس ایکٹ1952کایکم فروری 2016سے چھ ماہ کیلئے پی آئی اے تمام ملازمین پراطلاق کیاہے ،جس کے تحت تمام ملازمین دوران حاضری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کوایک سال قیدکے ساتھ ساتھ جرمانہ کیاجائیگا،بغیربتائے اپنی ڈیوٹی سے غیرحاضرپائے گئے یاحکم عدولی کرنے کے مرتکب ہوئے توان کے خلاف ضابطہ اخلاق کے تحت کارروائی کی جائے گی اس کے علاوہ کوئی بھی آدمی جوپی آئی اے کے ملازم کوغلط کام کرنے پراکسائے گاتواس کے خلاف سروس ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،پی آئی اے انتظامیہ نے ملازمین کومتنبہ کیاہے کہ کوئی بھی ملازم اپنے آپ کوایسی سرگرمی میں شامل نہ کرے جورولزکے تحت جرم کے زمرے میں آتاہو

متعلقہ عنوان :