حکومت مقررہ وقت میں شفاف مردم شماری یقینی بنایا جائے،مزید تاخیر برداشت نہیں کر سکتے ہیں، مولا بخش چانڈیو ،سندھ اور بلوچستان کے شدید تحفظات ہیں انہیں دور کرایا جائے،مشیر اطلاعات سندھ

پیر 8 فروری 2016 09:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکومت مقررہ وقت میں شفاف مردم شماری کو یقینی بنایا جائے۔ مزید تاخیر برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔ مردم شماری پر سندھ اور بلوچستان کے شدید تحفظات ہیں انہیں دور کرایا جائے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کاکہنا ہے کہ آئین کے مطابق ہر دس سال بعد حکومت مردم شماری بروقت کرانے کی پابندی ہوتی ہے۔

مگر کافی تاخیر ہوگئی ہے۔ فیصلے کے مطابق مارچ میں ہر حالت میں مردم شماری کرانی چاہیے۔ مزید تاخیر ناقابل برداشت ہے۔ مگر تین دن میں مردم شماری کرانا ناممکن ہے یہ محض ایک ڈرامہ ہوگا۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے خانہ شماری 6 ماہ میں کرائی تھی۔ مردم شماری کے حوالے سے سندھ اور بلوچستان کے شدید تحفظات ہیں انہیں دور کرنا چاہیے۔